تشدد یا کچھ اور‘تھانہ سیتل ماڑی میں ایک اور حوالاتی کی حالت بگڑ گئی
ملتان(وقائع نگار)تشدد یا کچھ اور گتھی سلجھ نا سکی۔تھانہ سیتل ماڑی کی حوالات میں تین دن کے اندر دل کی دورہ پڑنے کا دوسرا واقعہ۔گزشتہ روز چوری کے مقدمات میں گرفتار ملزم کا حوالات میں دل کا دورہ پڑ کر گرنے سے سر پھٹ گیا۔خون بہاتا دیکھ کر حوالات میں بند دوسرا ملزم کی حالت بگڑ گئی۔جسکو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے پولیس تھانہ سیتل ماڑی (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)
نے محمد افضل ولد محمد اسلم قوم ہانس سکنہ فاطمہ جناح کالونی مقدمہ نمبر (37/21) بجرم 457,480 ت پ تھانہ سیتل ماڑی) اور دوسرا محمد ندیم ولد غلام شبیر قوم پیر زادہ سکنہ مدینہ کالونی سمیجہ آباد ملتان متعلقہ مقدمہ نمبر (37/21 بجرم 457,480) اور مقدمہ نمبر (310/21 بجرم 381A) کی وجہ سے حوالات میں بند تھے کہ اچانک محمد افضل کو دورہ پڑا اور گر گیا جس سے مزکورہ کا سر پھٹ گیا۔ جبکہ محمد افضل کو دیکھ کر ملزم محمد ندیم کی طبیعت خراب ہو گئی جسکو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا ہے جو کہ ایڈمٹ ہے اور مذکورہ کی طبیعت بہتر ہے۔واضح رہے تین روز قبل بھی تھانہ سیتل ماڑی کی حوالات میں ایک ملزم کو دل کا دورہ پڑا تھا۔جسکو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے ضلع ملتان میں تھانہ سیتل ماڑی کی حوالات میں ہی کیوں ملزمان کو دل کا درہ پڑ رہا ہے۔لگتا ہے کہ پولیس تشدد کرنے کے بعد دل کا دورہ کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔
حالت غیر