حکومت کو گرانے کی کوشش کرنیوالے خود گر گئے‘مینا جعفر لغاری

حکومت کو گرانے کی کوشش کرنیوالے خود گر گئے‘مینا جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور( نامہ نگار)    حکومت کو گرانے والے خود گر گئے۔ مفادات کی خاطر جنگ پر مبنی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہو تی۔ سٹی پیکج پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہر میں سیوریج۔ پختہ روڈ ز سمیت دیگر منصوبوں پر بیس کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ حلقہ کی تمام یونین کونسل میں بجلی۔ تعلیم صحت۔ صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں خوشحالی آئے (بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
گی۔ ان خیالات کااظہار سابق رکن قومی اسمبلی وتحریک انصاف کی مرکزی رہنماء  ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے حلقہ میں مختلف عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلائی والا میں سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے پبلک ہیلتھ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بعدازاں سابق کونسلر عقیل احمد بھٹہ کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے اور گلیات کو مکمل کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر بیس کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ شہرکی خوبصورتی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شہریوں نے مسائل سے آگاہی دی جنہیں سابق رکن قومی اسمبلی کی طرف سے مکمل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے یونین کونسل نور پور منجھووالا۔ محمد پور۔ پیش بخش خاص۔ سمیت دیگر یونین کونسلوں میں دورے کیے اور وفات پا جانے والے لوگوں کی وفات پر ورثاء سے اظہار افسو س کیا۔
مینا لغاری