آصف احمد آئی بی ایم  پاکستان کے جنرل منیجر مقرر

آصف احمد آئی بی ایم  پاکستان کے جنرل منیجر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)آئی بی ایم نے آصف احمد کو آئی بی ایم پاکستان کا جنرل منیجر مقرر کردیا ہے۔وہ غضنفر علی کی جگہ لیں گے جو سال2016سے پاکستا ن میں آئی بی ایم کے آپریشنز کی سربراہی کررہے تھے اور اب انہیں آئی بی ایم مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اپنی تقرری پر آصف احمد کا کہنا تھا کہ”ٹیکنالوجی کا اپنانا نہ صرف ایک کامیاب اور زیادہ مسابقت بخش کاروبار کیلئے ضروری ہے بلکہ معاشی ترقی اور نمو کا ایک اہم جز ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئی بی ایم پاکستان کی سربراہی کرنے پر انتہائی فخر ہے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر حکومت سمیت ملک بھر میں اپنے کلائنٹس کے ساتھ کام کرکے انہیں آئی بی ایم ہائبرڈ کلاؤڈ اور AI پورٹ فولیو کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد دینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -