ڈسکہ، وین بے قابو ہو کر کھیتوں میں گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق، 6افراد زخمی 

ڈسکہ، وین بے قابو ہو کر کھیتوں میں گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق، 6افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تیزرفتار مسافر وین بے قابو ہوکر کھیتوں میں گر گئی باپ بیٹاجاں بحق،چھ افراد شدیدزخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں رسول پور کا اصغر اوراس کا بیٹا حمزہ مسافر وین میں سوار ہوکر لاہور سے ڈسکہ آرہے تھے جب مسافر وین سیالکوٹ موٹروے انٹر چینج لوڑھکی کے قریب پہنچی تو مسافر وین کو چلانے والے ڈرائیور کو نیند کا جھونکا آگیا جس سے مسافر وین بے قابو ہوکر کھیتوں میں گر گئی جس کے نتیجہ میں مسافر وین میں سوار اصغر‘امیر حمزہ‘پروین‘محمدبشیر‘ذاکر حسین‘زاہد‘ساجدحسین‘عثمان شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کے اہلکار طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لیکرآئے جہاں پر اصغر اور اسکا بیٹا حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
باپ بیٹا جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -