جو پی ڈی ایم سے نکلے،وہ عوام کی ترجمانی نہیں کریگا، اکرم درانی

جو پی ڈی ایم سے نکلے،وہ عوام کی ترجمانی نہیں کریگا، اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ جو بھی پی ڈی ایم سے نکلے گا وہ عوام کی ترجمانی نہیں کریگا، نکلنے والے آئندہ الیکشن میں اپنا نقصان کریں گے۔ ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد سی ای سی کا اجلاس بلا کر ہمیں فیصلے سے آگاہ کر دے۔اکرم درانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے مشاورت سے ہوئے ہیں، ضمنی انتخاب پر تمام جماعتیں متفق تھیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہم نے جیت لئے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، سینیٹ کا الیکشن گیلانی نے جیت لیا، عوام کی اکثریت حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔اکرم درانی نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے بھی کہتے ہیں ہم تین بڑی جماعتیں ہیں۔
اکرم درانی

مزید :

صفحہ آخر -