وکلا برادری کے جائز مسائل جلد حل کئے جائینگے: فرودس عاشق 

وکلا برادری کے جائز مسائل جلد حل کئے جائینگے: فرودس عاشق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)  معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وکلا کے جائز مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ جمعرات کو  سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر  پر   اپنے بیان میں  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئین و قانون کی عملداری یقینی بنانے میں وکلا برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ڈویژن میں وکلا کالونی کا قیام، بار کونسلز کو فنڈز کی فراہمی، ہیلتھ کارڈز، ینگ لائرز کی ٹریننگ کے علاوہ وکلا چیمبرز کیلئے ٹاور کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد اور یکساں نظام انصاف کی فراہمی میں مدد کیلئے وکلا کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہتی ہے، وکلا نمائندوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد حکومت کی درست سمت کا عکاس ہے۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -