سرکاری ملازمین کو مقررہ وقت سے 2 منٹ پہلے چھٹی کرکے گھر جانا مہنگا پڑگیا
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں سرکاری ملازمین کو مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے چھٹی کرکے گھر واپس جانے پر سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا، ان ملازمین کی وقت سے پہلے گھر جانا عادت بن گئی تھی، مذکورہ واقعہ جاپان کے چیبا پریفیکچر میں فوناباشی سٹی کے بورڈ آف ایجوکیشن میں پیش آیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مئی 2019 سے لے کر جنوری 2021 تک ایسے 316 کیسز سامنے آئے ہیں جہاں سرکاری ملازمین وقت سے پہلے گھر چلے گئے۔اس حوالے سے متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ وقت سے دو منٹ پہلے اس لیے آفس سے نکلتے تھے کیونکہ انھیں بس وقت پر مل جاتی ہے، تاہم اگر دیر کریں تو پھر بس مزید آدھے گھنٹے بعد آتی ہے۔
تحقیقات پر معلوم ہوا کہ حاضری منیجمنٹ کے انچارج ہی حاضری کے اس فراڈ میں ملوث رہے ہیں کیونکہ وہ ہر ملازم کی حاضری کو 2 منٹ پہلے ریکارڈ کرتے تھے، اور خود بھی بس کے لیے 2 منٹ پہلے نکل جاتے تھے، بورڈ نے انچارج کی تنخواہ کاٹ لی جبکہ دیگر اسٹاف ممبران کو وارننگ بھی دے دی۔