صحیفہ جبار کو شادی سے 10دن قبل آڈیشن کیلئے کال کیے جانے کا انکشاف لیکن پھر اداکارہ بارات کے کتنے روز بعد شوٹنگ کی؟ خود ہی بتادیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے بتایا کہ مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنے مایوں والے دن موصول ہوئی جس پر میں نے کہا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کر پاؤں گی، تفصیلات بتانے کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا، مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی اور پھر شادی کے 20 دن بعد اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔
View this post on Instagram
اپنے ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مشہور ہونے کا شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا، یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی لیکن جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی،مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔