دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں بابراعظم کی تجاویز نظر انداز کی گئیں ؟ کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی ، بول پڑے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی سکواڈ تشکیل دیدیا گیاہے اور اس حوالے سے انضمام الحق نے دعویٰ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران کپتان بابراعظم کی تجاویز کو نظرا نداز کیا گیا ہے تاہم اب اس معاملے پر بابراعظم خود میدان میں آ گئے ہیں اور مبہم بات کہہ کر سب کو سوچ میں ڈال دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آج کیمپ شروع ہو رہاہے ، طویل عرصہ کے بعد ون ڈے کھیل رہے ہیں اور ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کیلئے یہ سیریز بھی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن کے حوالے سے کافی غلط خبریں گردش کر رہی ہیں ، ہماری آپس میں ٹیم سلیکشن پر گفتگو ہوئی ہے ، بند کمرے کی باتیں اندر ہی رہنی چاہئیں ۔
ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ، انہیں پہلے بھی ہرایا ہوا ہے لیکن ہم جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔