برطانوی پولیس نے مجرمانہ کارروائیوں کے سلسلے میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کردیں
برمنگھم (سید حسنین رضا) برطانوی پولیس کوفروری میں ہونیوالی مجرمانہ کارروائیوں کے سلسلے میں تین ملزمان کی تلاش ہے جن کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔
یہ جرائم بریڈ فورڈ کے بی ڈی چار علاقوں ہولم ووڈ ، لیسٹرڈیک ، ٹیرسال ، ایسٹ بولنگ ، ڈڈلے ہل ، بیئرلے اور ٹونگ جیسی جگہوں پر ہوئے تھے ، مغربی یارکشائر پولیس ابھی بھی اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے.حکام نے کہا ہے کہ اگر آپ ان افراد میں سے کسی کو پہچانتے ہیں تو ، آپ 101 پر فون کریں ، یا مغربی یارکشائر پولیس ویب سائٹ پر رپورٹ کریں.