ہسپانوی بادشاہ کی توہین کرنیوالے ریپ گلوکار کیلئے نئی پریشانی، مشکل مزید بڑھ گئی
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کی سپریم کورٹ نے ہسپانوی بادشاہ کی توہین کرنیوالےریپ گلوکار پابلو ہاسیل کی سزا میں ایک سال چار ماہ کا اضافہ کردیا ہے ۔انکی سزا میں اضافے کی وجہ ان پر عائد جرمانے کی ادائیگی نہ کرنا ہے،پابلوہاسیل کو یہ سزا دہشت گردی کو دلکش بناکر پیش کرنے اور سپین کے بادشاہ کی توہین کرنے پر ہوئی ہے،پابلو ہاسیل کو تقریبا 30ہزاریورو جرمانہ کیا گیا تھاجس پر انہیں دوسال اور ایک مہینے کی سزا سنائی گئی ہے،پابلو کو یہ سزا لیریدا کی ایک عدالت سے ہوئی ہے۔