ہسپانوی دفتر روزگار کی طرف سے صارفین کو جعلی ای میلز بھیجنے کا انکشاف، شہریوں کو خبردار کردیاگیا
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی دفتر روزگار ”سے پے“نے خبردار کیا ہے کہ محکمے کے نام پر فراڈ پر مبنی جعلی ای میل صارفین کو بھجوائی جارہی ہے، ان ای میل کا محکمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ای میلز میں لوگوں سے رقم طلب کی جارہی ہے اور اس فراڈ کو ”فشنگ“کا نام دیا گیا ۔یادرہے کہ اس طرح کے فراڈ پر مبنی ایس ایم ایس میسج پہلے کورئیو،سیور،ڈی ایچ ایل اور فیڈکس کے نام پر لوگوں کو بھجوائے گئے تھے۔
محکمے ”سے پے“نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میل کو مت کھولیں اور لنک کو کلک کرنے سے گریز کریں،اس سے آپ کے محکمانہ ڈیٹا کو ختم اور آپکے ذاتی ڈیٹا کو چرایا جاسکتا ہے۔