جنسی زیادتی کا واقعہ، مظفر گڑھ میں خاتون نے انشور پالیسی لینے کیلئے لڑکی کو گھر بلایا لیکن آگے گھر میں کون موجود تھا ؟ انتہائی افسوسناک خبر 

جنسی زیادتی کا واقعہ، مظفر گڑھ میں خاتون نے انشور پالیسی لینے کیلئے لڑکی کو ...
جنسی زیادتی کا واقعہ، مظفر گڑھ میں خاتون نے انشور پالیسی لینے کیلئے لڑکی کو گھر بلایا لیکن آگے گھر میں کون موجود تھا ؟ انتہائی افسوسناک خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ میں تاجر نے انشورنس پالیسی لینے کے بہانے خاتون کو گھر بلا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ندا پروین نامی خاتون نے اپنے بچوں کے لیے پالیسی لینے کے بہانے انہیں کال کرکے مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں واقع ایک گھر میں بلایا۔خاتون نے کہا کہ گھر میں ملزم عارف ظہور بھی موجود تھا جو پہلے سے ان پر ب±ری نیت رکھتا تھا۔اسے دیکھ کر جب متاثرہ خاتون جانے لگیں تو عارف نے انہیں زبردستی پکڑ لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ چیخ و پکار پر ان کی کسی نے مدد نہ کی۔

ایف آئی آر کے مطابق عارف ظہور اور ندا پروین نے ملی بھگت کرکے خاتون کو گھر میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔تھانہ چوک سرور شہید کے اسٹیشن ہاو¿س افسر (ایس ایچ او) خرم ریاض کھر نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان عارف ظہور اور ندا پروین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -