بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار، اداکارہ میرا نے بھی شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا

بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار، اداکارہ میرا نے بھی شہریوں کیلئے پیغام ...
بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار، اداکارہ میرا نے بھی شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا
سورس: Instagram/meerajeeofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار میرا نے دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں معروف اداکارہ میرا نے کہا کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ میرا نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی امید ظاہر کرتے ہوئے انسانیت کو اس موذی وباءسے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی۔ میرا نے مزید کہا کہ  اللہ پر توکل لازم ہے لیکن احتیاط بھی ضروری ہے۔