سینیٹ میں کامیابی کے بعد اتحادیوں کو نوازنے کا وقت آ گیا ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو کتنی وزارتیں دی جائیں گی ؟ بڑی خبر 

سینیٹ میں کامیابی کے بعد اتحادیوں کو نوازنے کا وقت آ گیا ، ایم کیوایم اور ...
سینیٹ میں کامیابی کے بعد اتحادیوں کو نوازنے کا وقت آ گیا ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو کتنی وزارتیں دی جائیں گی ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب حکومت نے اپنے اتحادیوں کو ’ نوازنے ‘ کی تیاری شروع کر لی ہے ، وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیوایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیا جا سکتاہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر ، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -