جسپریت بمرا کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل

جسپریت بمرا کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل
جسپریت بمرا کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی)حال ہی میں ٹی وی میزبان سنجنا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا نے اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جوکہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویروں میں جسپریت بمرا نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جامنی رنگ کے خوبصورت مغربی طرز کے لباس میں ملبوس ہیں۔جسپریت بمرا نے انسٹاگرام پر یہ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے لیے پچھلے کچھ دن جادو سے کم نہیں رہے۔بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ہمیں جو ساری محبتیں اور خواہشات موصول ہوئی ہیں اس کے لیے ہم تمام لوگوں کے مشکور ہیں۔جسپریت بمرا نے تین گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اب تک 9 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا کی اہلیہ 28سالہ سنجنا ٹی وی میزبان ہیں اور سابق مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔

مزید :

کھیل -