مسلسل کمی کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

مسلسل کمی کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا 
مسلسل کمی کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں آج اضافہ ہواہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 97 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈالر گزشتہ دو روز سے مسلسل تنزلی کا شکار رہا لیکن آج اس میں پھر سے اضافہ دیکھنے کا ملاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملتا رہا ، کارو بار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 724 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ تیزی کا سفر یونہی جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع اور کمی واقع ہوئی ۔ انڈیکس اس وقت 136 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44 ہزار 860 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -