ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے

ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے
ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے
سورس: Instagram/darensammy88

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالم جبہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کے رقص کی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈیرن سیمی کو پشتو دھنوں میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ساتھ رقص کیلئے انہوں نے کامران اکمل اور وہاب ریاض کو بھی دعوت دی، اور تینوں کے رقص سے وہاں موجود حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی مصروفیت کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

پاکستان میں وہ پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ہمراہ پاکستان کی سیر میں مصروف ہیں ۔گزشتہ روز غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ صوابی میں ڈھابے پر دال روٹی کھائی، چائے سے لطف اندوز ہوئے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -