این اے 249 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا مگر کسے؟

این اے 249 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا مگر کسے؟
این اے 249 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا مگر کسے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی ) این اے 249 بلدیہ ٹاون میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249 پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔