اہم یورپی ملک نے لوگوں کو آسٹرازینیکا ویکسین دوبارہ لگانا شروع کردی 

اہم یورپی ملک نے لوگوں کو آسٹرازینیکا ویکسین دوبارہ لگانا شروع کردی 
اہم یورپی ملک نے لوگوں کو آسٹرازینیکا ویکسین دوبارہ لگانا شروع کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی 24 گھنٹوں کے اندر اندر آسٹرا زینیکا ویکسین دوبارہ شروع کر دے گا جبکہ یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے تصدیق کی ہے کہ یہ محفوظ اور موثرہے۔ اٹلی نے پیر کے روز ویکسین کا استعمال معطل کردیا تھا ۔ اٹلی میں آسٹرا زینیکا ویکسین لوگوں کو لگانے والی انتظامیہ آج سے ویکسین دوبارہ لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے ایک بیان میں کہا ہے کے حکومت کی ترجیح کم سے کم وقت میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین دی جائے ۔اٹلی کی دوائیوں کی ایجنسی آئیفا پہلی ایجنسی جس نے ویکسین پر عائد پابندی ختم کی ۔ ہنگامی تحقیقات کے بعد ، یوروپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے جمعرات کو یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ویکسین ایک محفوظ اور موثر ویکسین ہے۔