اسلام آباد میں ایک ہی دن میں کورونا کے اتنے زیادہ کیسز سامنے آگئے کہ ریکارڈ بن گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس کے دوران آج اسلام آباد میں 747 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے مطابق یہ اسلام آباد میں ایک ہی دن میں کبھی بھی رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس و پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ رہیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حمزہ شفقات کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، اس سے قبل ان کے والدین بھی اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
Today we had 747 postive cases in Islamabad. It is the highest number of covid postive cases in a single day in Islamabad ever. Islamabad Administration has started a crack down on sop violations. Stay safe ever and follow the sops plz.
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) March 19, 2021