احسن اقبال نے عمران خان پر  ن لیگ کے منصوبے چوری کرنے کے ساتھ حکومت پر  ایک اور سنگین ترین الزام عائد کردیا 

احسن اقبال نے عمران خان پر  ن لیگ کے منصوبے چوری کرنے کے ساتھ حکومت پر  ایک ...
احسن اقبال نے عمران خان پر  ن لیگ کے منصوبے چوری کرنے کے ساتھ حکومت پر  ایک اور سنگین ترین الزام عائد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں،حکومت سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنانے جا رہی ہے، ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ سٹیٹ بینک، پارلیمنٹ یا حکومت کو نہیں بلکہ عالمی اداروں کو جوابدہ ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مائزہ حمید گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  جب وزیراعظم پاکستان نیب میں پیش ہو سکتا ہے تو گورنر سٹیٹ بینک کیوں نہیں ہو سکتا ؟عمران خان مان جائیں آپ کو حکومت چلانا نہیں آتی، آپ کی تیاری نہیں تھی، آپ نے قوم سے جھوٹ بولا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے ایک بار پھر خطاب میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ، یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ پاکستان میں اقتدار پر ایک ایسے شخص کو بٹھا دیا گیا ہے جو مسلسل قوم سے جھوٹ بول کر اور غلط بیانی کرکے اپنی ناکامیوں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان صاحب،یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے جسکا آپ نےافتتاح کیا،تین سالوں میں آپ کسی ایک منصوبےمیں کوئی ایک چوری ثابت نہیں کرسکے،بتائیں پاکستان میں کس حکومت نےپانچ سالوں میں 11ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی؟آج آپ مسلم لیگ ن کےمنصوبوں پہ اپنی تختیاں لگا کر ہمیں طعنے دے رہے ہیں کہ ہمیں تعلیم کا خیال نہیں تھا جیسا کہ کل پرائے منصوبے پہ مزدوروں کے فلیٹس جو پچھلے دور میں شروع کیے گئے انکے اوپر اپنے آپکو ورکر کا بڑا خیر خواہ ثابت کرنے کی کوشش کی.

احسن اقبال نے کہا کہ مان جائیں کہ آپکے پاس کوئی صلاحیت نہیں ہے، مان جائیں کہ آپ نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا تھا ،آپ نے کہا تھا کہ میں 22سال سے تیاری کررہا ہوں، میرے پاس 200 لوگوں کی بہترین ٹیم ہے جو ہر مسئلہ90دنوں میں حل کردینگےلیکن آپ نے ثابت کیا آپ نے اپنی جماعت اور کارکنوں کی گالیاں دینے میں تربیت کی ہے۔

مزید :

قومی -