13 برس کی عمر میں ماں بننے والی لڑکی کے بچے کا والد 10 سالہ بچہ نہیں بلکہ دراصل کون ہے ؟ حیران کن انکشا ف لڑکی نے خود ہی کر دیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں گزشتہ سال 13برس کی عمر میں ماں بننے والی لڑکی نے اپنے بچے کے متعلق اب ایسی بات کہہ دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام ڈیریا سودنشنیکووا ہے جس نے نہایت کم عمر میں بچے کو جنم دیا۔ اس سے بھی حیرت کی بات یہ تھی کہ ڈیریا کے دعوے کے مطابق اس کے بچے کا باپ اس کا بوائے فرینڈ ساشا ہے جس کی بچے کی پیدائش کے وقت عمر محض 10سال تھی لیکن ڈیریا جب سے حاملہ ہوئی، اس کا معاملہ عالمی میڈیا پر آنے لگا۔ لوگ حیران تھے کہ 10سالہ بچہ کس طرح بچے کا باپ بن سکتا ہے۔ ماہرین نے بھی ڈیریا کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔ بعد ازاں ساشا کے ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ابھی اس کے سپرمز اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ان سے بچہ پیدا ہو سکے۔ تاہم ڈیریا چند ہفتے تک اپنے دعوے پر قائم رہی اور مصر رہی کہ اس کے بچے کا باپ ساشا ہی ہے۔ مگر پھر اس نے اعتراف کر لیا کہ یہ بچہ ایک 14سالہ لڑکے کا ہے، جس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس وقت ڈیریااوراس کے والدین بہت خوش تھے لیکن اب ڈیریا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے اس کی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ بچے کی وجہ سے اسے سکول سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ ڈیریا نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ جب وہ بچے کی پیدائش کے بعد سکول گئی تو اسے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیریا کا کہنا تھا کہ ”میرا تعلیم حاصل کرکے کوئی اچھی نوکری کرنے کا خواب اس بچے کی وجہ سے ادھورا رہ گیا ہے۔“