ڈی آئی جی پونچھ سردار راشد نعیم خان نے ایم ٹی بی سی کے تعاون سے پارکنگ اور جنازہ گاہ کے لیے بنائی گئی جگہ کا افتتاح کردیا

ڈی آئی جی پونچھ سردار راشد نعیم خان نے ایم ٹی بی سی کے تعاون سے پارکنگ اور ...
ڈی آئی جی پونچھ سردار راشد نعیم خان نے ایم ٹی بی سی کے تعاون سے پارکنگ اور جنازہ گاہ کے لیے بنائی گئی جگہ کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (سید وجی الحسن )ڈی آئی جی پونچھ سردار راشد نعیم خان اور کمشنر پونچھ ڈویژن مسعودالرحمان نے ایم ٹی بی سی کے تعاون سے پارکنگ اور جنازہ گاہ کے لیے بنائی گئی جگہ کا افتتاح کردیا۔ 
اس موقع پر ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے علاوہ کمشنر پونچھ ڈویژن ، ڈی سی باغ ندیم احمد جنجوعہ ایس پی باغ مرزا زاہد کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔کمشنر پونچھ نے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق کے ہمراہ ادارے کا دورہ کیا اور ایم ٹی بی سی کے کام اور کردار کو سراہااور ایم ٹی بی سی کو مفاد عامہ کے کام پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مسعود الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانون کو روزگار کی فراہمی ایم ٹی بی سی کا اہم کارنامہ ہے، سینکڑوں بچیاں با پردہ ماحول کے اندر کام کر ر ہی ہیں جسکی وجہ سے تمام شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہزاروں نوجوانوں کو ایم ٹی بی سی میں روزگار میسر نہ ہوتا تو وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے جس کے ملک و معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے۔سماجی سطح پر جس طرح چیئرمین ایم ٹی بی سی نے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کیا اس پر حکومت اور انتظامیہ ان کی شکر گزار ہے۔