نوجوان لڑکی نے حاملہ خاتون کو قتل کر کے اس کے پیٹ سے بچہ چوری کر لیا 

نوجوان لڑکی نے حاملہ خاتون کو قتل کر کے اس کے پیٹ سے بچہ چوری کر لیا 
نوجوان لڑکی نے حاملہ خاتون کو قتل کر کے اس کے پیٹ سے بچہ چوری کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ماں کو قتل کرکے اس کے پیٹ میں موجود بچہ چوری کیے جانے کی ایسی گھناﺅنی واردات سامنے آئی ہے کہ سن کر روح کانپ اٹھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ مقتولہ کا نام پامیلا فیریئرا اینڈریڈے مارٹنز بتایا گیا ہے جو 8ماہ کی حاملہ تھی۔وہ برازیل کی میونسپلٹی میکائی کی رہائشی تھی جہاں گھر کے باتھ روم سے گزشتہ روز اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق پامیلا کو قتل کرنے سے پہلے اس کا پیٹ چاک کرکے بچہ نکالا گیا اور پھر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔یہ گھناﺅنی واردات ایک 22سالہ لڑکی نے کی، جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمہ مردہ بچے کو لے کر قریبی ہسپتال گئی۔ اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے خود اس بچے کو جنم دیا ہے۔ وہ سیڑھیاں چڑھ رہی تھی کہ اس کے ہاں زچگی ہو گئی اور بچہ نیچے گر گیا۔
ملزمہ نے یہ ڈرامہ رچا کر بچے کا علاج کروانا چاہا لیکن جب ڈاکٹروں نے بچے کا طبی معائنہ کیا تو اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملزمہ کو مشکوک جانتے ہوئے ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ جب پولیس نے ملزمہ کا ٹیسٹ کرایا تو انکشاف ہوا کہ وہ کبھی حاملہ ہی نہیں ہوئی۔ اس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اس کے ہینڈ بیگ سے وہ چاقو بھی برآمد کر لیا ہے جس سے اس نے پامیلا کا پیٹ چاک کیا اور اسے قتل کیا۔
 ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی بھی طرح جلد از جلد ماں بننا چاہتی تھی۔ جب وہ خود حاملہ نہ ہو سکی تو اس نے پامیلا کے بچے کو اپنا بچہ بنانے کے لیے یہ واردات کر ڈالی۔ ملزمہ مقتولہ کی دوست تھی اور واردات سے ایک دن پہلے اس کے ساتھ گھومتی ہوئی بھی پائی گئی تھی۔