تحریک انصاف کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل بڑا دھچکا، رکن سندھ اسمبلی نے استعفی دیدیا

تحریک انصاف کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل بڑا دھچکا، رکن سندھ اسمبلی نے ...
تحریک انصاف کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل بڑا دھچکا، رکن سندھ اسمبلی نے استعفی دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کے حلقہ 116 سے تحریک انصاف کے  ایم پی اے  ملک شہزاد اعوان نے استعفی دیدیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو این اے 249 کا ٹکٹ دینے پر استعفی دیا ہے اور اپنا استعفی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  حلیم عادل شیخ کو بھجوادیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمزور امیدوار ہیں اور پہلے صوبائی اسمبلی کی نشست ہارچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ این اے 249 کے لیے کسی ایسے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے جس کا تعلق اسی حلقہ سے ہو۔

مزید :

قومی -