بحرین  کے ساتھ سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: آرمی چیف

بحرین  کے ساتھ سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: آرمی چیف
بحرین  کے ساتھ سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین  نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ محمد عیسیٰ الخلیفہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور خاص طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر  دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ  تعاون بڑھانے  سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک بحرین  کے ساتھ مضبوط سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو بڑی  اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے باہمی تعاون بڑھانے اور خطے میں قیام امن کیلئےکوششوں  میں اضا فے پر اتفاق کیا۔ شیخ محمد عیسیٰ الخلیفہ نے علاقائی  امن و استحکام  کے لیے پاکستان کے  مثبت کردار کو سراہا ۔