ن لیگ کیوں سمجھتی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے ضروری ہیں؟ مصدق ملک نے اہم نقطہ بیان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد سمجھتے ہیں کہ ہمیں پارلیمان میں کامیابی نہیں مل سکتی اس لیے پارلیمان سے استعفے ضروری ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی عوامی مینڈیٹ سے آتی ہے۔پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی نو جماعتوں کا نقطہ نظر ہے کہ ہم پارلیمان میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں اس لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دئیے جائیں۔کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو توڑا جائے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔