آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ سمیت 9 پولیس افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی پنجاب انعام غنی نےڈی پی او سیالکوٹ سمیت نو پولیس افسران کی تعیناتی اور تقرر تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالغفار قیصرانی کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔عامر عبداللہ خان نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور،جویر یہ محمد جمیل کو ایس پی پی ٹی ایس سرگودھا،کیپٹن(ر)سید ذیشان حیدر کو سینٹرل پولیس آٖفس،سید غضنفر علی شاہ کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان،جلیل عمران خان کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان،شازیہ سرور کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور،طارق محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایس پی یو جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور نعیم احمد چیمہ کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔