لوہاری گیٹ پولیس نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں نامزد خطرناک  اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

لوہاری گیٹ پولیس نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں نامزد خطرناک  اشتہاری ملزم ...
لوہاری گیٹ پولیس نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں نامزد خطرناک  اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لوہاری گیٹ پولیس نے  اغوا کے بعد قتل کی واردات میں 3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عمر سعادت  کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار کے مطابق اشتہاری ملزم عمر سعادت نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری عمیر کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا۔اشتہاری ملزم عمر سعادت عرصہ تین سال سے روپوش تھا۔ ملزم عمر سعادت چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ساندہ پولیس کو بھی 4 سال سے مطلوب تھا۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر  ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار کو شاباش دی ہے۔