’مارشل لا کے چاروں ادوار بے مثال تھے ‘ چوہدری شجاعت حسین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا ،حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مارشل لاءدور میں مہنگائی ختم کرنے کے لیے دو ہفتوں میں اقدامات کیے، بیشک مارشل لا سے اختلافات ہوسکتے ہیں مگر مارشل لاکے چاروں دور بے مثال تھے۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مارشل لا دور میں جو مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات اٹھائے گئے آج بھی عوام کو یاد ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اداروں کو ہدایات جاری کریں، میٹنگز میں صرف سیاسی مسائل پر وقت ضائع نہ کیا جائے، اختلافات بھلا کر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم رہے جبکہ زرداری دور میں چوہدری پرویز الٰہی نائب وزیراعظم کے عہدے پر رہے، مسلم لیگ ق پنجاب اور عمران خان کی وفاقی حکومت میں بھی اتحادی ہے۔