آصف علی زرداری کی بات کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جا رہا ہے: نفیسہ شاہ

آصف علی زرداری کی بات کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جا رہا ہے: نفیسہ شاہ
آصف علی زرداری کی بات کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جا رہا ہے: نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بات کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی نے استعفوں کے معاملے پر انکار کیا نہ کرے گی۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب کبھی باہر نہیں گئے ،میاں صاحب باہر چلے گئے، شاہد خاقان عباسی بھی باہر چلے گئے اور حمزہ شہباز کی ضمانت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی استعفوں کا آپشن مناسب وقت پر استعمال کرنے کی حامی ہے،ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں اور جمہوریت کے لیے جدو جہد کر رہےہیں ۔

مزید :

قومی -