ملتان،کالم نگار ناصر بشیر کی بیوہ بہن کے گھر چوری

ملتان،کالم نگار ناصر بشیر کی بیوہ بہن کے گھر چوری

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ممتاز کالم نگار اور شاعر پروفیسر ناصر بشیر کی ملتان میں مقیم بیوہ بہن کے گھر واقع خوش حال کالونی (تھانہ نیو ملتان سے نامعلوم چور گزشتہ روز ہزاروں روپے کی نقدی،پرائز بانڈ، قیمتی لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور سونے کے زیورات چرا کر لے گئے تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او نے درخواست دینے کے باوجود واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا ون فائیو پولیس وقو عہ دیکھ کر چلی گئی تفصیل کے مطابق ناصرہ حنیف سانس کے مرض میں مبتلا اپنے بڑے بیٹے کو طیب اردگان ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد رات اپنے والد کے گھر رہ گئی صبح جب گھر آئی تو مرکزی اور اندرونی دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے نامعلوم چور ہر قیمتی چیزیں لے اڑے تھے ناصرہ حنیف کے چھوٹے بیٹے طلال نے تھانہ نیو ملتان کے دو تین چکر لگائے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کی گئی کالم نگار اور شاعر پروفیسر ناصر بشیر نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیوہ بہن کا تھام مال مسروقہ برآمد کرایا جائے۔

مزید :

علاقائی -