آصف ہاشمی کی ایک اور مقدمہ میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر

آصف ہاشمی کی ایک اور مقدمہ میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر

  

لاہور(نامہ نگار)سنٹرل کورٹ کے جج اعجازحسن اعوان کے روبرو متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی جانب سے عدالت میں ایک اور مقدمہ میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی گئی  عدالت نے ایف آئی اے حکام سے آج 19مارچ کو جواب طلب کر لیا آصف ہاشمی کی جانب سے قدمی نمبر 91/21 مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی  ،جس میں موقف اختیارکیاگیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف ایف آئی اے میں 10سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ہیں،آصف ہاشمی پر منی لانڈرنگ، جعلی سازی، آراضی ریکارڈ رد و بدل، اور کمرشل جگہ کمی پیسوں میں بااثر لوگوں کو الاٹمنٹ کے تحت درج کئے گئے انہیں ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا،ان کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی  ان خلاف حقائق سے ہٹ کر مقدمہ درج کیا گیا۔

 ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور کی 

مزید :

علاقائی -