محکمہ جیل خانہ جات کے زیر اہتمام ریجنل آفس کی تعمیر کا افتتاح کردیاگیا

محکمہ جیل خانہ جات کے زیر اہتمام ریجنل آفس کی تعمیر کا افتتاح کردیاگیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)محکمہ جیل خانہ جات کے زیر اہتمام ریجنل آفس کی تعمیر کا افتتاح کردیا گیا۔126 مرلہ پر مشتمل اراضی پر 15 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا جس سے جیل ملازمین کو اضافی سہولیات میسر آئیں گی ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات پنجا ب ملک مبشر احمد خا ن نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا سپرنٹنڈنٹس سینٹرل وڈسٹرکٹ جیل چوہدری محمد اصغر،علی احمد گجر ودیگر جیل افسران بھی موجود تھے۔

یادرہے کہ اس سے قبل ریجنل آفس ایک پرائیوٹ کرایہ کی بلڈنگ میں قائم تھا جس کی وجہ سے کرایہ کی مد میں اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے۔ڈی آئی جی نے ریجنل آفس کی تعمیر کا کام تیزرفتاری سے مکمل اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسیران کی فلاح وبہبود ترجیح ہے اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کرکے جیل ملازمین کے لئے تاریخ رقم کی۔

مزید :

علاقائی -