تحریری امتحان میں انویسٹی گیشن ونگ افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا 

تحریری امتحان میں انویسٹی گیشن ونگ افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات افسران کی گریڈنگ کی سلسلے میں افسران سے لئے گئے تحریری امتحان کے نتائج میں انویسٹی گیشن ونگ کے افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں انویسٹی گیشن پولیس کے 14 ہزار 7 سو افسران نے تحریری امتحان میں شرکت کی، جن میں سے صرف 14 افسران معیار پر پورا اترے، جنہوں نے 80 فیصد سے زائد نمبر لے کر پہلے درجے کی پوزیشن حاصل کی،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امتحان میں شرکت کرنے والے 16 ہزار افسران میں سے صرف 3500 افسران نے 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے جبکہ 11 ہزار افسران نے 80 فیصد سے کم نمبر حاصل کیے ذرائع کے مطابق تحریری امتحان کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس حکام نے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے پولیس افسران کی مرحلہ وار دوبارہ ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں ساٹھ فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے پولیس افسران کو ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 80 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے پولیس افسران کو ایک ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -