ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج بدستور قائم 24 گھنٹے کے دوران نقب زنی راھزنی اور ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی. طلائی زیورات گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق برکی  کے علاقے میں نامعلوم چور  انوار حسین نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء چوری،گلشن راوی کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو  میں شکیل اعوان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال  بنا کر 7 لاکھ 25 ہزار مالیت نقدی, طلائی زیورات اور موبائل فون،لیاقت آباد  کے علاقے میں عارف  کے اہل خانہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے نقدی 2 تولے سونا اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں غیاث نامی شہری کی دکان میں گھس کر 33ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو روف کی دکان میں گھس کر  40 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو جمشید سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی ور موبائل فون،گڑھی شاہو کے علاقے سے عبدالرحیم سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقے سے سہیل سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ باٹاپور،باغبانپورہ  سے کاریں، کاہنہ،نشتر کالونی،فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ،ہنجروال، قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی،شیراکوٹ، نواب ٹاؤن، اسلام پورہ،راوی روڈ،لوئرمال،شاہدرہ،شادباغ، اکبری گیٹ، رنگ محل،گجر پورہ،پرانی انارکلی، مزنگ،ڈیفنس بی،فیکٹری ایریا،غالب مارکیٹ، نشتر کالونی، کاہنہ سے موٹرسائیکلیں،ساندہ،اسلام پورہ سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -