پاک آسٹر یلیا ٹی 20، ون ڈے میچز لاہور منتقل 

پاک آسٹر یلیا ٹی 20، ون ڈے میچز لاہور منتقل 

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں وائٹ بال کرکٹ میچز کروانے کی تصدیق کر دی ہے، میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور میچز کا مقام سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بھی لاہور میں ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ۔ون ڈے سیریز کا آغاز 29مارچ سے ہونا ہے جس کا دوسرا میچ 31مارچ اور تیسرا میچ دو اپریل کو شیڈول ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ایک روزہ میچز دوپہر تین بجے شروع ہوں گے۔ماہ رمضان کی وجہ سے پانچ اپریل کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز کا وقت رات ساڑھے آٹھ بجے رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت پیر یا منگل سے شروع ہوگی۔پہلے سے مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہی کروانے کا پلان بنایا تھا لیکن بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کے کہنے پر راولپنڈی میں وائٹ بال کرکٹ کے میچز کو شفٹ کیا گیا تھا، اب سیاسی صورتحال کے تناظر میں انہیں دوبارہ لاہور میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -