سرگودھا،18واں یونیورسٹی سالانہ سپورٹس گالا شروع 

 سرگودھا،18واں یونیورسٹی سالانہ سپورٹس گالا شروع 

  

سرگودھا(پ ر)ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام18واں یونیورسٹی سالانہ سپورٹس گالا شروع ہوگیا چیئرمین ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کے مطابق افتتاحی تقریب یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈمیں منعقد ہو  ئی جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر شائستہ سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد جاوید میمن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر مہمان اعزاز  شریک ہوئے۔سپورٹس گالا میں گرلزکے کرکٹ، ہینڈ بال، ہاکی، باسکٹ بال، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، تیراندازی، بیڈمنٹن، شطرنج، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس اور اتھلیکٹس کے مقابلہ جات ہوں گے جبکہ بوائز کے کرکٹ، ہینڈبال، ہاکی، باسکٹ بال، فٹ بال، شوٹنگ بال، رسہ کشی، تیر اندازی، بیڈمنٹن، شطرنج، ٹیبل ٹینس، ٹینس،اتھلیکٹس اور کبڈی کے مقابلہ جات  ہوئے۔یونیورسٹی کے طلباء وطالبات ان گیمزمیں بھرپور شرکت کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -