آسٹریلوی کھلاڑی لاہور میں گالف کھیل کر لطف اندوز ہونے لگے

آسٹریلوی کھلاڑی لاہور میں گالف کھیل کر لطف اندوز ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  لاہور میں گالف کھیل کر لطف اندوز ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے لاہور کے مقامی گالف کلب میں گالف کھیلی۔کپتان پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی تصویر پوسٹ کی۔مہمان کرکٹرز صبح کے اوقات میں گالف کھیلنے کے  لیے کلب پہنچے۔اس موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ  لاہور میں ڈے آف گزارنے کا اچھا موقع ملا، گالف کورس پر صبح بہت اچھی گزری۔