محکمہ ایکسائز پنجاب کا نمبر پلیٹس کی موجودہ قیمتوں میں 500روپے کا مزید اضافہ 

  محکمہ ایکسائز پنجاب کا نمبر پلیٹس کی موجودہ قیمتوں میں 500روپے کا مزید ...

  

 لاہور(ارشد محمود گھمن)محکمہ ایکسائز کاشہریوں پر اضافی قیمتوں کا ایک اور بوجھ۔ بروقت فیس کی ادائیگی کے باوجود گاڑیوں کی  نمبرپلیٹس ملیں نہ ملیں لیکن قیمتیں بڑھانے کاسلسلہ جاری۔ذرائع کے مطابق نمبرپلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے متعلقہ کمپنی  کے مراسلہ  پرمحکمہ ایکسائز پنجاب نے نمبرپلیٹس کی موجودہ قیمتوں میں 5سوروپے کامزید اضافہ کردیا۔ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس  کی قیمت15سوسے بڑھا کر2ہزارکردی گئی جبکہ موٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی قیمت 1ہزار سے بڑھا کر15سو کردی گئی اسی طرح رکشے کی نمبرپلیٹس کی قیمت 12سوسے بڑھا کر17سو کردی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

اضافہ 

مزید :

صفحہ آخر -