محکمہ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 399ارب سے زائد منظور 

محکمہ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 399ارب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہو ر (این این آئی) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 68ویں اجلاس میں سکینڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 3 کھرب 99 ارب 45کروڑ 40لاکھ روپے کی منظوری دی اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کے نفاذ (ترمیمی)کیلئے 3 کھرب 99 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری کے بعد سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مجاہد شیر دل سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
فنڈز منظور

مزید :

صفحہ آخر -