21مارچ کو گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کردینگے: وزیر صحت 

    21مارچ کو گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کردینگے: ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے انتظامات کی حتمی منظوری دے دی۔گوجرانوالہ ڈویژن کے 100فیصد عوام کو 21مارچ کونیاپاکستان قومی صحت کارڈکی سہولت فراہم کردی جائے گی۔اب تک پنجاب کی عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے20 ارب روپے سے زائدکی خطیررقم کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ منظوری پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں منیزہ ہاشمی،عدیل ہاشمی،سجاد حفیظ،پروفیسرجاویدچوہدری اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج کاتفصیلی جائزہ بھی لیا۔پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو گوجرنوالہ ڈویژن میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی لانچنگ تقریب کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام خاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت31مار چ تک دے دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سرگودھااورگوجرانوالہ کی ڈویژنزکے علاوہ صوبہ کی باقی تمام ڈویژنزکے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت پہلے ہی دی جاچکی ہے۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل خاندانوں سے مفت علاج بارے مسلسل فیڈبیک حاصل کیاجارہاہے۔پنجابمیں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے 700سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں کو ام پینل کرلیاگیاہے۔

وزیر صحت

مزید :

صفحہ آخر -