رمیش کمار نے گالی دینے پر  شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  رمیش کمار نے گالی دینے پر  شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے گالی دینے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا،پی ٹی آئی ایم این اے رمیش کمار نے شہباز گل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گالی دینے کے معاملے پر قانونی راستہ اختیار کیا ہے،رمیش کمار نے شہباز گل کو گالی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے کے لیے لیگل نوٹس بھجوادیا ہے،پی ٹی آئی ایم این اے نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے توسط سے لیگل نوٹس بھجوایا ہے،لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15دن میں رمیش کمار سے معافی مانگیں اور 10کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

رمیشن نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -