ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے ارکان اسمبلی قومی ہیرو ہیں‘سعد رفیق

     ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے ارکان اسمبلی قومی ہیرو ہیں‘سعد رفیق

  

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں‘حکومت مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے‘ اب اس کی بدمعاشی کا سامنا کرنے کیلئے سب تیارہیں‘وزیر اعظم اوروزرا ء پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بیزار ارکان کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، ان ارکان کو تحفظ دینا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹر بیان میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی کو مجبور کیا نہ کوئی لین دین کیا، ریاستی طاقت استعمال کرنیوالے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -