عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں، شیری رحمان  

عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں، شیری رحمان  

  

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ واضع طور پر عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے،وزیراعظم ماورائے آئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے کھل کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے،اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں،واضع طور پر عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے،وزیراعظم ماورائے آئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا کوئی بھی غیرذمہ دارانہ ایکشن ملک کو کشیدگی اور بحران کی طرح لے جائے گا،عدم اعتماد آئینی معاملہ ہے، حکومت غیر آئینی اقدامات لینے سے گریز کرے،اس صورتحال میں اسپیکر کو اپنے آئینی فرائض اور کردار ادا کرنا چاہئے،ان کے بیانات اسپیکر کے عہدے کی نمائندگی نہیں کرتے،ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کر سکتا۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -