عمران خان سے اظہارِ یکجہتی،پی ٹی  آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس21مارچ کو طلب 

 عمران خان سے اظہارِ یکجہتی،پی ٹی  آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(آئی ا ین پی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کابینہ کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیاوزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا اجلاس میں 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کیلئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی، ذرائع وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں، کشمیری ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،وزیراعظم پاکستان نے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا، عمران خان آزاد خارجہ پالیسی کے خالق ہیں،وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عالمی سازش کا شکار نہیں بننے دینگے،  اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، بیرونی قوتوں کا آلہ کار نہ بنے،   اپوزیشن ملک کو بیرونی اشاروں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کے بجائے ملکی مفاد کا سوچے، عمران خان کو Absolutely not کی سزا دینے کیلئے یہ سارا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے،   پوری قوم حقائق جان چکی اور اب عمران خان کے ساتھ ملکر بیرونی سازش کو ناکام بنائے گی،ایسا نہیں چلے گا کہ کوئی بیرونی اشاروں پر تعمیر و ترقی کے ہیرو، آزاد خارجہ پالیسی کے خالق اور کشمیریوں کے سفیر کو ڈسٹرب کرے عمران خان صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ آخر -