اسلام آباد میں بچوں نے پہلی بار تاریخ کا سب سے بڑا پاکستان کا انسانی پرچم بنادیا
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے ایم سی آئی کی زیر نگرانی ایف نائن پارک کرکٹ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں بچوں نے تاریخ کا سب سے بڑا پاکستان کا انسانی پرچم بنایا۔ فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق پرچم کو سی ڈی اے ماڈل سکول سمیت نرچر انٹرنیشنل، ایجوکیٹرز، اسلام آباد ماڈل سکول، جی ایس آئی ایس اور برائٹ لینڈ سکولز کے پچیس سو سے زائد طلباء و طالبات نے مل کر بنایا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات اور ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان اور ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی عامر شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کے علاؤہ طلباء و طالبات میں پینٹنگ/سکیچنگ، تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔ اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گے جبکہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلیے گولڈ، براونج اور سلور میڈلز تقسیم کیے گئے۔
پرچم