کوروناسے مزید7اموات 183مریض رپورٹ

  کوروناسے مزید7اموات 183مریض رپورٹ

  

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 183 رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 326 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 ہوگئی، صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 73 ہزار 616 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 254 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے 525 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 74 ہزار 138 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 10 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 176 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

کورونا کیسز

مزید :

صفحہ آخر -