کیس مینجمنٹ سسٹم تیار، 30اپریل تک ماتحت عدالتوں کو آن لائن کردیا جائیگا 

  کیس مینجمنٹ سسٹم تیار، 30اپریل تک ماتحت عدالتوں کو آن لائن کردیا جائیگا 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کوٹ آئی ٹی سسٹم کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس شجاعت علی خان کی خصوصی ہدایت پر کیس مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا 30 اپریل 2022 ء تک صوبہ بھر کی تمام ماتحت عدالتوں کو آن لائن کردیا جائے گا،فاضل جج 21 مارچ کو صوبہ بھر کے ججوں سے آن لائن میٹنگ بھی کریں گے،  تما م جج روزانہ کی بنیادپرمقدمات کی تفصیل آن لائن اپ لوڈ کریں گے،شام چھ بجے ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں سسٹم کی سرخ بتی  بلنک کرنا شروع ہوجائے گی،پنجاب  بھر کے مقدمات کی تفصیلات اب صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گی،کوئی بھی سائل،وکیل یا جج صرف ایک بٹن دبا کرتمام مقدمات کی تفصیلات حاصل کر سکے گا۔

کیس مینجمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -